۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024

حوزه/ یوم القدس ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کی کو مسترد کرتے ہیں جو بھی مسلمان ملک ڈیل پر دستخط کرے گا امت مسلمہ کا خائن تصور کیا جائے گا۔

لاہور سے حوزہ نیوز ایجنسی کے اعزازی رپورٹر کے مطابق یوم القدس پر ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں، شرکا نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم القدس کے حوالے سے مرکزی القدس کمیٹی کی جانب سے ریلی جی سکس امام بارگاہ آبپارہ چوک تک نکالی گئی۔ مجلس وحدت المسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، تحریک بیداری اور ملی یکجہتی کونسل کی ریلی جی سکس سے ڈی چوک تک ریلی نکالی ، ریلی کے شرکا فلسطینی عوام کے حق و امریکا و اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔

قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف لاہور میں یوم القدس کی ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام اسلام پورہ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی، شرکا کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کی کو مسترد کرتے ہیں جو بھی مسلمان ملک ڈیل پر دستخط کرے گا امت مسلمہ کا خائن تصور کیا جائے گا۔
ملتان میں مجلس وحدت المسلمین،سرگودھا میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جبکہ سیالکوٹ، سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی یوم القدس کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں۔
کراچی میں یوم القدس کے سلسلے میں مرکزی ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس کے تحت نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی گئی۔مقررین کا کہنا تھاکہ وہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے کہا کہ وہ فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
حیدرآباد میں آئی ایس او، شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے قدم گاہ مولا علی سے پریس کلب تک یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں۔
سکھر میں شیعہ علماکو نسل، جعفریہ اسٹو ڈنٹ آر گنائزیشن کے زیر اہتمام جبکہ نواب شاہ، بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈومحمد خان سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی یوم القدس کے حوالے سے ریلیاں نکا لی گئیں ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ القدس کا مسئلہ اہم اور تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہے، اسے حل ہوجانا چائیے،تاکہ قبلہ اول اور فلسطینی مسلمانوں کی تحفظ یقینی ہو۔  القدس ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کی کو مسترد کرتے ہیں جو بھی مسلمان ملک ڈیل پر دستخط کرے گا امت مسلمہ کا خائن تصور کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .